پولیس سروس ڈلیوری میں بہتری لا رہے ہیں، اشفاق خان

پولیس سروس ڈلیوری میں بہتری لا رہے ہیں، اشفاق خان

  

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز اور پرونشل مینجمنٹ سروس کے زیر تربیت افسران کے 14 رکنی وفدنے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور آفس کا دورہ کیا چھ خواتین افسران سمیت زیر تربیت ایڈمنسٹریٹو افسران نے ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان سے ملاقات کی۔سی ٹی او لاہور سید حماد عابد،ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد،ایس پی سکیورٹی بلال ظفر،اے سی ہیڈکوارٹر لاہور رانا امجداوراے سی سٹی تبریز صادق مری بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ایڈمنسٹریٹو افسران نے ڈی آئی جی آپریشنز آفس کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے زیر تربیت افسران کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور پولیس کو ڈیڑھ کروڑ آبادی کے شہر میں امن و امان، سکیورٹی، ٹریفک اور کرائم کنٹرول جیسے ملٹی ٹاسکنگ چیلنجز کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود الیکٹرانک اور جدیدٹیکنالوجی کے استعمال اورفورس کی استعداد کار بڑھا کر پولیس سروس ڈلیوری میں بہتری لا رہے ہیں اشفاق خان نے کہا کہ میگا سٹی میں مستقل امن برقرار رکھنا،لاء اینڈ آرڈرکے ساتھ ساتھ ٹریفک اینڈ کرائم کنٹرول لاہور پولیس کی اولین ترجیحات ہیں۔قبل ازیں سی ٹی اولاہور سید حماد عابدنے وفد کو شہر کے ٹریفک مینجمنٹ سسٹم جبکہ ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزادنے لاہور پولیس کی آپریشنل ورکنگ بارے بریفنگ دی۔ 

مزید :

علاقائی -