راجووال، چار ڈاکو شہری سے لاکھوں روپے چھین کرفرار

راجووال، چار ڈاکو شہری سے لاکھوں روپے چھین کرفرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
راجووال(نمائندہ پاکستان) نئی آ بادی راجووال کا رہائشی منیر احمد کمبوہ ولد برکت علی جو الہٰ ا ٓباد حبیب بنک سے کمیشن شاپ کی رقم گھر لے کر آ رہا تھا کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ڈاکو کار کے سامنے آ گئے اور گن پوائنٹ پر ساڑھے چار لا کھ روپے چھین لیے اور فائرنگ کر تے فرار ہو گئے واردات کے خلاف اہل علاقہ نے دیپالپور قصور روڈ بلاک کر دیا اور کئی گھنٹے تک احتجاج جاری رکھا نا معلوم ڈاکو علا قہ بھر میں دہشت کی علامت بن چکے ہیں 125 موٹر سائیکل پر اب تک کئی وارداتیں ہو چکی ہیں لیکن مقامی پولیس ڈاکو ؤں کو پکڑنے میں اب تک نا کام ہے۔ 

مزید :

علاقائی -