ڈکیتی، چوری کی وارداتیں: شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل چھین لئے گئے 

ڈکیتی، چوری کی وارداتیں: شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل چھین لئے گئے 

  

 لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا تفصیلات کیمطابق رائیونڈ سٹی کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے زبیر کے گھر سے 6لاکھ25ہزار کی نقد ی، طلا ئی زیورات اور دیگر سامان، ڈیفنس سی میں ڈاکووں نے انجم علی کے گھر سے 5لاکھ60ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان، گلشن اقبال میں ڈاکوؤں نے مسعود کے گھر گھس کر2لاکھ 40ہزار کی نقدی لوٹ لیے فیکٹری ایریا کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے عمران کے گھر سے 3لاکھ85ہزار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،شالیمار میں ڈاکوؤں نے یاسر کے گھر سے 2لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا، ٹاؤن شپ میں ڈاکوؤں نے ناصر سے90ہزار کی نقدی اور دیگر سامان، نصیرآباد کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے شاہ زمان سے50ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان،اسلام پورہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے حسنین سے27ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا جبکہ فیصل ٹاؤن اور ڈیفنس اے سے گاڑیاں اور مغلپورہ،لاری اڈا اور شاہدرہ ٹاون سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔ 

مزید :

علاقائی -