ساہیوال، انجینئر نگ کے طالب علم کی خودکشی، خاوند نے بیوی کو قتل کردیا 

ساہیوال، انجینئر نگ کے طالب علم کی خودکشی، خاوند نے بیوی کو قتل کردیا 

  

ساہیوال(بیورورپورٹ)انجینئرنگ کے طالب علم نے نہر میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔خاوند نے بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق انجینئر نگ کا ایک طالب علم نعمان گھریلو جھگڑے پر نہر میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی۔جبکہ نواحی گاؤں 103/9-L میں ہوئی یہاں عیسیٰ خان کا اپنی بیوی روبینہ بی بی کا جھگڑا رہتاتھا۔ صبح کے وقت دوبارہ جھگڑا ہوا جس پر عیسیٰ خان نے طیش میں آکر اپنی بیوی روبینہ بی بی کو پسٹل سے فائر کرکے مارڈالا۔پولیس دونوں واقعات کی تفتیش کر رہی ہے۔ 

مزید :

علاقائی -