سرگودھا: ڈکیتی چوری کے 4ملزمان گرفتار، لاکھوں کا مال مسروقہ برآمد

سرگودھا: ڈکیتی چوری کے 4ملزمان گرفتار، لاکھوں کا مال مسروقہ برآمد

  

سرگودھا(بیورو رپورٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن انسپکٹر مامون علی بوبک نے سب انسپکٹر ضیغم نثار اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر ریاض احمد وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے چک نمبر 43شمالی کے رہائشی ملزمان محمد شان، محمد عثمان عرف سونو، نعمان عرف مانی اور عمران مسیح کو گرفتارکرلیا ہے ملزمان گھروں کی دیوار اور تالے توڑ کر وارداتیں کرتے تھے   گرفتارملزمان کے قبضہ سے عوام الناس کا چوری شدہ مال مسروقہ نقدی، زیورات اور گھریلو سامان کل مالیت 6لاکھ7ہزار600روپے برآمد کرکے بعدازقانونی کاروائی اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ یادرہے گرفتارملزمان تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کو تین مقدمات میں مطلوب تھے جبکہ قبل ازیں پانچ مقدمات میں چالان ہوچکے ہیں۔ڈی پی او سرگودھا نے چوروں کے خلاف اچھی کاروائی پر ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن اور انکی ٹیم کو شاباش دی۔

مزید :

علاقائی -