نوشہرہ ورکاں، تحصیل بار نے جعلی وکیل کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا

نوشہرہ ورکاں، تحصیل بار نے جعلی وکیل کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا

  

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ خصوصی) تحصیل بار ایسوسی ایشن کا جنرل اجلاس صدر بار چوہدری محمد عاقل ڈھڈی منعقد ہوا جس میں جعلی وکلاء کے خلاف کارروائی اور تحصیل بار ایسوسی ایشن کے آفیشل واٹس ایپ گروپ کے علاؤہ تمام واٹس ایپ گروپس ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ جعلی وکلاء کے خلاف مہم کے دوران شک گزرنے پر عرفان علی ولد رحمت سکنہ بگا سے قانون کی ڈگری اور بار کونسل کا کارڈ طلب کیا جو وہ پیش نہ کر سکا جس پر جنرل سیکرٹری بار رانا طیب شمشاد کی مدعیت میں ملزم عرفان علی کے خلاف تھانہ نوشہرہ ورکاں میں وکیل کا یونیفارم پہن کر عدالتوں میں پیش ہونے پر دفعہ 419 کے تحت مقدمہ درج کروا دیا ہے جعلی وکیل عرفان علی معروف قانون دان چوہدری شاہد شہود رندھاوا کا چیمبر استعمال کرتا تھا اس موقع پر چوہدری محمد عاقل ڈھڈی صدر بار نے کہا کہ کسی شخص یا ادارے کو وکلاء اور بار کی رجیم کے وقار کو چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -