باڑہ،مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق،ملزمان فرار

  باڑہ،مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق،ملزمان فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
باڑہ(نمائندہ پاکستان)باڑہ دو مختلف علاقوں میں الگ الگ واقعات میں دو افراد قتل ملزمان موقع واردات سے فرار نامعلوم افراد کے خلاف ایف ائی آر درج تفصیلات کے مطابق پہلا واقعہ گزشتہ رات قبیلہ ملک دین خیل میں اس وقت پیش آیاجب نوید ولد عبدالغفور ملک دین خیل اپنی پی سی او دکان کوہی بازار میں واقع رات دس بجے کے قریب بند کرکے گھر جارہا تھا کہ راستے میں نامعلوم افراد نے اس پر فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیاملزمان نے تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع واردات سے فرار ہوگئے مقامی پولیس نے لاش تحویل میں لیکر ڈوگرہ ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیاپولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے تاہم  دوسرا واقعہ قبیلہ سپاہ کے علاقہ گرگرے میں اس وقت پیش آیا جب قبیلہ سپاہ تپہ ورمزخیل سے تعلق رکھنے والے حسن شاہ ولد غرسن شاہ زمینی تنازعہ کے سلسلے میں منعقدہ مذاکراتی جرگے میں شرکت کے لئے علاقہ گرگرے گیا تھا کہ وہاں پر نامعلوم افراد نے پستول سے فائرنگ کرکے قتل کر دیاپولیس ٹیم موقع واردات پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے لیا اور ڈوگرہ ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالہ کر دیا گیا مقامی ذرائع کے مطابق وجہ قتل پرانی رنجش بتائی جاتی ہے واضح رہے کہ مقتول حسن شاہ خیبر یونین کا سینئر ورکر اور سپاہ یونٹ کا صدر تھامقتول کا نماز جنازہ ابائی قبرستان سپین قبر میں ادا کی گئی۔