معاون خصوصی عبدالکریم سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر ز کے وفد کی ملاقات 

  معاون خصوصی عبدالکریم سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر ز کے وفد کی ملاقات 

  

پشاور (سٹی رپورٹر)چترال میں معاشی ترقی، صنعت و تجارت کے فروغ کے حوالہ سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری  کاوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی عبدالکریم خان تورڈھیر کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا۔ چترال چیمبر کے سابق صدر اور ایف پی سی سی آئی خیبرپختونخوکے کوآرڈینٹیر سرتاج احمد خان نے اجلاس میں چترال میں معاشی ترقی، ٹورازم، ارندو اور شاہ سلیم کو فعال کرنے،، سپیشل اکنامک زون کا قیام اور چترال انڈسٹریل اسٹیٹ کو فعال کرنے پر زوردیاگیا۔ وومن انٹرپینورشپ کے فروغ اور مختلف قومی اور بین القوامی اداروں سے نواجونوں کو ہنر سکھانے میں اپنا کردارادا کرنے کے حوالہ سے انھیں آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ نوجوانوں کو معاشی سرگرمیوں میں حصہ لینے  کے لئے حوصلہ افزائی اور مواقع پیدا کی جائے تاکہ چترال میں معاشی، صنعتی اورتجارتی ترقی ممکن ہوسکے۔ اجلا س میں گرم چشمہ 8کلومیٹر روڈ کی تعمیر، اپر چترال میں سیاحت کے فروغ کے لئے انٹرنیٹ کی سہولت دینے کا مطالبہ کیاگیا۔اجلاس میں 12 ستمبر کو چترال کے اکنامک زون پرتفیصلی گفتگو کی گئی تاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان کے 12 ستمبر کے چترال کے دورہ کے دوررس نتائج نکل سکیں اور چترال میں معاشی ترقی کے ساتھ ٹورازم، روزگار کے مواقع اور صنعتی وتجارتی ترقی ممکن ہوسکے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -