مہمند،موبائل ٹاور کی تنصیب پرعلاقہ میں کشیدگی 

مہمند،موبائل ٹاور کی تنصیب پرعلاقہ میں کشیدگی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ضلع مہمند(نمائندہ پاکستان)تحصیل خویزئی خادی خیل وچہ جورہ میں موبائل ٹاور کی تنصیب سے علاقے میں تصادم کا خطرہ ہے۔ٹاور کی تنصیب پر کام فوری روک دیاجائے۔کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر ہوگی۔خادی خیل قوم کے مشران کی مشترکہ پریس کانفرنس۔ضلع مہمند بائزئی سب ڈویژن تحصیل خویزئی خادی خیل وچہ جورہ کے عمائدین ملک رستم،حاجی گلاب،ملک بہادر،حاجی کچکول نے درجنوں ساتھیوں سمیت مہمند پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وچہ چورہ میں حالیہ موبائل ٹاور مشترکہ متنازعہ زمین پر لگایا جارہا ہے۔یہ  زمین قوم کے تین ذیلی شاخوں کی مشترکہ ملکیت ہے۔اور اس زمین پر سب کا یکساں حق ہے۔جب تک اس زمین اور اس پر موجود جنگلات کی تقسیم نہیں کی جاتی اس پر کسی قسم کی تعمیرات کی اجازت نہیں ہے۔اور جو کام جاری ہے اسکو فورا ٰبند کردیا جائے کیونکہ اس کی وجہ سے علاقے میں شدید کشیدگی اور تصادم کا خطرہ ہے اور حالات کی خرابی یا کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی تمام تر مہ داری انتظامیہ پر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم جملہ ملکان و قوم خادی خیل کے عوام وزیر اعلی، گورنر خیبر پختونخواہ اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ فوری طور پر ٹاور کی تنصیب روک دی جائے اور اس تنازعہ کو حل کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائے تاکہ علاقے میں کوئی بھی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہوجائے۔