پاکستان اور مصرکپاس کی تحقیق کیلئے مل کر کام کر سکتے ہیں،فخر امام

پاکستان اور مصرکپاس کی تحقیق کیلئے مل کر کام کر سکتے ہیں،فخر امام

  

اسلام آباد(آن لائن)کپاس کی تحقیق کے میں پاکستان اور مصر تعاون کرسکتے یہ بات وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ اور تحقیق، سید فخر امام نے جمعرات کے روز پاکستان میں مصر کے سفیر تیرک ڈہرورو سے ملاقات کے دوران کہی۔وفاقی وزیر نے تحقیق، توسیع اور زرعی تعلیم کے شعبے میں مصر اور پاکستان کے مابین ایک ایم او یو کی تجویز بھی پیش کی۔سید فخر امام نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان اپنا آم افغانستان، متحدہ عرب امارات، عمان اور ایران کو درآمد کرتا ہے۔پاکستان میں فائٹو سینیٹری کا اچھا نظام موجود ہے۔مصر میں پانی کی فراہمی کا صرف ایک ہی اہم وسیلہ،دریا نیل ہے۔مصر میں کاشت کی جانے والی سب سے اہم فصلوں میں کاٹن بھی شامل ہے، جو زرعی برآمد کی صف اول کی فصل ہے۔چاول، گندم اور مکئی اناج کی اہم فصلیں ہیں۔ چاول کپاس کے بعد دوسری سب سے اہم برآمدی فصل ہے۔

فخر امام 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -