نوشہرہ،انجمن پٹواریان  کے کاشف خان خویشگی  جنرل سیکرٹری منتخب

    نوشہرہ،انجمن پٹواریان  کے کاشف خان خویشگی  جنرل سیکرٹری منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 نوشہرہ (بیورورپورٹ) کاشف خان خویشگی انجمن پٹواریان و قانون گویان خیبر پختونخواہ کے صوبائی جنرل سیکرٹری منتخب جبکہ میاں عا لمگیر شاہ نے زاتی مصروفیات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ سے دیا میاں عا لمگیرشاہ کی مستعفی ہونے کے فوری بعد انجمن پٹواریان و قانون گویان خیبر پختونخواہ کے صدر خانزادہ خان نے کاشف خوشیگی کو صوبائی جنرل سیکرٹری  اور میاں ضیا ء الرحمان کو صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری منتخب کر کے اعلامیہ جاری کر دیا اس سلسلے میں انجمن پٹواریان و قانون گویان خیبر پختونخواہ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبہ بھر کے پٹواریان نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں سوبائی جنرل سیکرٹری میاں عا لمگیر شاہ نے مصروفیات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جس کو صوبائی صدر خان زادہ خان نے منظور کرتے ہوئے کاشف خان خویشگی کو صوبائی جنرل سیکرٹری انجمن پٹواریان و قانون گویان منتخب کر کے اعلامیہ جاری کر دیا جبکہ میاں ضیا الرحمان کو صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری منتخب کر دیا اس موقع پر نو منتخب صوبائی جنرل سیکرٹری کاشف خان خویشگی نے میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اینٹی کرپشن کے اہلکاروں کے ناجائز اختیارات استعمال کے خلاف عدالت جانے کا حق محفوظ رکھتے ہیں کیونکہ ان کو صرف اس پورے معاشرے میں ایک پٹواری کرپٹ نظر آتا ہے انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن 3عہدوں پر برا جمان ہے یہ کونسا انصاف ہے ڈائریکٹر عثمان زمان کو فوری طور پر اپنے عہدے سے ہٹایا جائے انہوں نے مطالبات کے حق کیلئے 3ستمبر سے علامتی ہڑتال کا اعلان کر دیا جبکہ 7ستمبر سے مکمل قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کر دیا  انہوں نے مزید کہا کہ اینٹی کرپشن کی طرف سے پٹواری'گرداور اور تحصیلدار کے خلاف جو غیر قانونی پرچہ ہوا ہے وہ جلدازجلد واپس لیا جائے صدر خانزادہ خان۔