بی ایس سی امتحانات کے شیڈول پر نظرثانی کی جائے، طلبہ 

  بی ایس سی امتحانات کے شیڈول پر نظرثانی کی جائے، طلبہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (سٹی رپورٹر)اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے طلبہ نے 7ستمبر سے شروع ہونیوالے متحانات سے ب بائیکاٹ کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے  وائس چانسلر سے مطالبہ کیا ہے کہ بی ایس امتحانات کیلئے بنایا گا شیڈول واپس لیا جائے کیونکہ طلبہ ایک دن میں تین اور چار پیپرز دینے کیلئے کسی صورت تیار نہیں جبکہ کورونا وباء کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش سے طلبہ کی تیاری بھی نہ ہونے کے برابر ہے  طلبہ کے مطابق کورونا وباء میں انتظامیہ نے ایچ ای سی ہدایت کے مطابق ان ائن کلاسز  ایک ماہ کے ٹاخیر سے شروع کیے اور اس حوالے سے ایل ایم ایس سیسٹم کو سمجھنے بھی انتظامیہ کو وقت لگا دوسری طرف ور دراز اور قبائلی اضلاع کے طلبہ کو ان لائن کلاسز کی رسائی میں انٹرنیٹ نہ ہونے کی وجہ سے زیادہ تر طلبہ ان لائن کلاسز سے محروم رہے اور ان سے سمیسٹر مس ہوئے جسکی وجہ سے اب امتحان دینا نا ممکن ہو چکا ے طلبہ کے مطابق سات ستمبر سے شروع ہونوالے امتحانات میں انتظامیہ نے ایک دن میں تین اور چار چار پیپرز رکھے ہے جو طلبہ کیلئے دینا نا ممکن ہے کیونکہ ان لائن کلاسز بھی پوری طرح نہیں لیئے اور سمجھ نہ ہونے کی وجہ سے امتحان دینا مشکل ہو چکا ہے جبکہ ایک دن میں زیادہ پیپرز کے فیصلہ سے طلبہ ذہنی دباومیں مبتلا ہو چکے ہے طلبہ کے مطابق حکومت کی جانب سے پہلے ہی تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے اعلامیہ جاری کیا جا چکا ہے تو انتظامیہ کو پھر 7 ستمبر سے امتحان لینے کی کیا ضرورت ہے جبکہ طلبہ کی تیاری بھی نہ ہونے کے برابر ہے طلبہ نے وائس چانسلر سے مطالبہ کیا ہے کہ سات  ستمبر سے امتحانات کا فیصلہ اور ایک دن میں ایک سے زائد پیپر ز لینا کا فیصلہ واپس لیا جائے اور فیسوں کی خاطر طلبہ کا مستقبل داو پر نہ لگایا جائے بصورت دیگر امتحانات سے بائکاٹ پر مجبور ہونگے