ورجن اٹلانٹک ائر ویز کا لندن، مانچسٹر سے پاکستان کیلئے پر وازو ں کا اعلان  

 ورجن اٹلانٹک ائر ویز کا لندن، مانچسٹر سے پاکستان کیلئے پر وازو ں کا اعلان  

  

اسلام آباد( آن لائن) ورجن اٹلانٹک ائر ویز کا لندن، مانچسٹر سے پاکستان کیلئے پر وازو ں کا اعلان،نا ن سٹاپ پروازیں دسمبر 2020 میں پروازیں شروع ہو جا ئینگی،پر وازیں لندن ہیتھرو سے لاہور، لندن ہیتھرو سے اسلام آباد، نیز مانچسٹر سے اسلام آباد تک آپریٹ کی جا ئیں گی۔ مسافر ورجن اٹلانٹک اپر کلاس، پریمیم اور اکانومی لائٹ کی پیش کش سے خو ب لطف اندوز ہو ں گے۔ و ورجن اٹلانٹک ائر ویز کی برطانیہ جانے اور آنے کیلئے نان سٹاپ پروازیں ہو ں گی۔پاکستان دنیا کا ساتو اں سب سے بڑا ڈااسپورا ہے، نئی ایئرلائن سروس کا مقصد برطانیہ اور امریکہ میں مقیم شہریو ں کو بہتر ین سہو لیات فراہم کر نے کیساتھ کا روبا ر اور معیشت کو مستحکم کر نا ہے۔نئی ائر لا ئن نیویارک جے ایف کے، لاس اینجلس، واشنگٹن، بوسٹن اور سان فرانسسکو کے راستے لندن ہیتھرو کے راستے پاکستان جانے کیلئے بھی شامل ہے۔اس سے کوڈ شیئر اور انٹر لائن شراکت داروں کے ذریعہ بھی یورپی مقامات سے رابطے دستیاب ہوں گے۔ غیر ملکی مسافر لاہور کے مقامات سے لطف اندوز ہونے کیساتھ ساتھ اسلام آباد سے شما لی علاقوں قراقرم، ہندوکش اور ہمالیہ پہاڑی سلسلوں کی تلاش کر سکیں گے۔ و ورجن اٹلانٹک ائر ویز ایک تیز، موثر کارگو سروس پیش کرے گا جو سامان برآمد اور درآمد کی تلاش میں آنیوالی کمپنیوں کیلئے نئے مواقع کی پیش کش کرے گا۔  ورجن اٹلانٹک کے چیف کمرشل آفیسر جوہا جارونین نے کہا ہے کہ کسٹمر کی مانگ کو دیکھ کر اپنے نیٹ ورک کو وسیع کرنے کا منصوبہ بنا یا تا کہ لو گو ں کو بہترین سفری سہو لیات مہیا کی جا سکیں۔ لاہور اور اسلام آباد دونوں ہی سال بھر کی مشہور منزلیں ہیں اور ہم اپنے جہاز پر مسافروں کے استقبال کے منتظر ہیں۔ورجن اٹلانٹک نے COVID-19 وبائی امراض کی وجہ سے تین ماہ کے وقفے کے بعد 20 جولائی کو مسافروں کی پرواز کو دوبارہ شروع کیا اور فی الحال ستمبر اور اکتوبر میں مزید راستوں کو شامل کیا گیا۔  دوران فلا ئٹ کوو ڈ 19کو دیکھتے ہو ئے صحت کی تمام سہو لیات کو ممکن بنا یا گیا ہے تا کہ مسافرو ں کو صحت مند سفر میسر ہو سکے۔ائرلائن تمام کیبنز میں عارضی طور پر آسان ہاٹ فوڈ سروس پیش کر رہی ہے۔بعد ازاں پا کستان میں بر طا نیہ کے قائمقام ہا ئی کمشنر ایلیسن بلیک برن نے کہا کہ ورجن اٹلانٹک کا پا کستان کیلئے پر وازیں شروع کرنا احسن اقدام ہے،دو نو ں ممالک میں سفر کر نے والے ہزارو ں افراد کیلئے بڑ ی خو شخبر ی ہے اور ساتھ ہی پا کستان اور بر طا نیہ کے تجاوتی روابط کو فرو غ دے گا۔ہم اس خو بصورت ملک میں ورجن اٹلا نٹک کا خیر مقدم کر نے کے منتظر ہیں۔

 ورجن اٹلانٹک

مزید :

پشاورصفحہ آخر -