صوابی،شہرام خان ترکئی  اور عثمان خان ترکئی کا ادینہ  چھوٹا لاہور کا تفصیلی دورہ

  صوابی،شہرام خان ترکئی  اور عثمان خان ترکئی کا ادینہ  چھوٹا لاہور کا تفصیلی ...

  

صوابی(بیورورپورٹ) سابق صوبائی سینئر وزیر برائے صحت شہرام خان ترکئی اور ایم این اے عثمان خان ترکئی نے زیر تعمیر آدنیہ تا چھوٹا لاہور زیر تعمیر روڈ کا تفصیلی دورہ کیا۔ سابق صوبائی وزیر شہرام خان ترکئی اور ممبر قومی اسمبلی عثمان خان ترکئی نے 25کلو میٹر ادینہ تا چھوٹا لاہور روڑ کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر شہرام خان ترکئی کا کہنا تھا کہ روڈ کی تعمیر کے مختلف عوامی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا روڑ کی تعمیر پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا ادینہ یار حسین تا چھوٹا لاہور روڑ کی تعمیر سے عوام کو بہت فائدہ ہوگا 25کلومیٹر پر ادینہ،یار حسین، یعقوبی، سوڈھیر، جگناتھ، چھوٹا لاہور کی عوام کو آمدورفت کے لیے بہترین روڑ میسر ہوگا روڑ کی تعمیر سے عوام کا دارینہ مطالبہ پورا ہو جائے گا ایم این اے عثمان خان ترکئی نے کہا ہے کہ صوابی میں تمام چھوٹے بڑے روڑز کو کافی حد تک مکمل کردیا گیا اور انشااللہ عوامی ترقیاتی کاموں کو ہر حل میں مکمل کیا جائے گا اس موقع پروجیکٹ ڈائریکٹر طارق  اور متعلقہ احکام بھی ساتھ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -