نوشہرہ،میڈیکل سٹور کا ملازم موٹر سائیکل سواروں کے تشدد سے زخمی

نوشہرہ،میڈیکل سٹور کا ملازم موٹر سائیکل سواروں کے تشدد سے زخمی

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ) نوشہرہ: تھانہ اکوڑہ خٹک کے حدود میں واقع مہاجر بازار میں سرشام 3موٹرسائیکل سواروں نے اسلحہ کی نوک پر میڈیکل سٹور کے ملزام اور ان کے ساتھیوں کو یرغمال بناکر ان پر پستول کے بٹ سے وار کرکے زخمی کر دیا اور دوکان سے پوری تجوری اٹھا کر ہزاروں روپے اور 2قیمتی موبائل فونز لیکر فرار ملزمان نے جاتے جاتے ہوائی فائرنگ کردی علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے واقعات کے مطابق اکوڑہ خٹک مہاجر بازارمیں واقع بسم اللہ میڈیکوز میں کام کرنے والے نوجوان ملازم نے کہا کہ دوکان کا مالک نماز پڑھنے مسجد گیا تھا کہ اس دوران تین موٹرسائیکل سوار آگئے اور موٹرسائیکل دوکان کے باہر کھڑی کر دی مجھے کہا کہ ہمیں باسکوپان گولیاں دے دو کہ اس دوران انہوں نے پستول نکال کر مجھ پر پستول کے بٹ سے وار کرکے مجھے زخمی کر دیا اور پوری دراز لے گئے جس میں 30سے 35ہزار روپے اور 3عدد پرائز بانڈز اور 2عدد قیمتی موبائل لیکر فرار ہوئے زخمی ملازم نے بتایا کہ ملزمان نے جاتے جاتے ہوائی فائرنگ بھی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -