دبئی پلٹ نوجوان کو جمع پونجی سے محروم کردیا گیا 

دبئی پلٹ نوجوان کو جمع پونجی سے محروم کردیا گیا 

  

پشاور (پ ر)دبئی پلٹ نوجوان کو چچا اور چچازاد نے تمام جمع پونجی اور پاسپورٹ سے محروم کردیا،تفصیلات کے مطابق نوجوان کے والد بہرام شہزادہ ساکن نگری بالا تالاش نے میڈیا کو اپنی دہائی سناتے ہوئے کہا کہ میرا بیٹا ندیم خان محنت مزدوری کیلئے دبئی گیا تھا جو کہ گھر کا واحد کفیل ہے 26 اگست کو رات ساڑھے 9 بجے پشاور پہنچتے ہی میرے بھائی شہزادہ نے اپنے بیٹے سراج کے ہمراہ اس کو زبردستی گاڑی میں بٹھا کر یرغمال بنایا اور تمام جمع پونجی 9550 درہم جو کہ 437485 پاکستانی روپے بنتے ہے سمیت بٹوہ اورپاسپورٹ چھین کر رفو چکر ہوگئے متاثرہ نوجوان کے والد بہرام شہزادہ نے اپنی بے بسی کی روداد سناتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے نے خاندان کی کفالت کیلئے پیشتر زندگی مسافری میں گزاری لیکن ظالموں نے خالی ہاتھ گھر بھیج دیا انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپنے بھائی اور بھتیجے سے ضبط شدہ پاسپورٹ اور نقدی واپسی دلوانے کی اپیل کی ہے شنوائی نہ ہونے کی صورت میں زیارت تالاش پولیس اسٹیشن کے سامنے بیٹے کے ہمراہ خود سوزئی کی دھمکی بھی دے ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -