اے سی ڈاکٹر احتشام الحق کا اندرونی شہر کا ہنگامی دورہ
پشاور(سٹی رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر پشاور ڈاکٹر احتشام الحق نے اندرون شہر کا ہنگامی دورہ کیا، ٹان میونسپل ایڈمنسٹریشن کے حکام بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے، ڈاکٹر احتشام نے تحصیل گورگھٹری، گنجمنڈی، محلہ ہودہ محلہ کشمیری،محلہ فضل حق، محلہ قاضی خیلاں، محلہ بی بی زکری اور جلوسوں کے دیگر ملحقہ روٹس پر صفائی اور لائٹنگ سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا، اسسٹنٹ کمشنر نے جا بجا پڑے ملبے کے ڈھیروں پر برہمی کا اظہار کیا اور ٹی ایم اے اھلکاروں کو چوبیس گھنٹوں میں تمام مقامات سے ملب اٹھانے کی ہدایت کی، اس موقع پر شہریوں نے محکمہ گیس کی کھدائی کے نتیجے میں مکانات کو پہنچنے والے نقصانات کی نشاندہی بھی کی، جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے یقین دہانی کرائی کہ محرم کے بعد اس مسلے کی انکوائری کرائی جائے گی، عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر کا شکریہ ادا کیا اور اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔