سرکردہ خاندان اے این پی سے مستعفی،پی پی میں شمولیت

سرکردہ خاندان اے این پی سے مستعفی،پی پی میں شمولیت

  

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی سخاکوٹ کاسرکردہ خاندان مستعفی ہو کر پی پی پی میں شامل ہو گیا۔ شمولیت کا اعلان اے این پی سخاکوٹ کے سرکردہ خاندان کے سربراہان نذیر احمد، ظہوراحمد خان، علی زیب خان اور حرید احمد نے اپنی رہائش گاہ واقع خار روخان سخاکوٹ پر پی پی پی کے سابق ایم پی اے سید محمد علی شاہ باچہ کے موجودگی میں کیا۔ اس موقع پر سابق امیدوار ضلع کونسل نثار محمد، سابق ممبر تحصیل کونسل رشید حسن، رحم باچہ ماما، حاجی ممتاز خان،حاجی فضل مولا اور جمیل حسن بھی موجود تھے۔نئے شامل ہونے والے خاندان نے سابق ایم پی اے سید محمد علی شاہ باچہ اور دیگر قائدین پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے سید محمد علی شاہ باچہ نے کہا کہ عوام کو ہمیشہ پختون، اسلام اور تبدیلی کے نام پر دھوکہ دیا گیا ہے لیکن اب عوام جان چکے ہیں کہ حقیقی تبدیلی اور اسلام کی خدمت صرف اور صرف پی پی پی نے کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قادیانیوں کو دائرہ اسلام سے خارج کرنا، او آئی سی اور اسلامی سربراہی کانفرنس کا انعقاد شہید ذوالفقار علی بھٹو کا کارنامہ ہے جبکہ پختونوں کو حقوق اور صوبے کو پختونخواہ کا نام اور شناخت دینے کا اعزاز آصف علی زرداری کو حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی بھی پیپلز پارٹی اُس وقت لاچکی ہے جب اختیار اورا قتدار کا حق صرف مخصوص طبقے کو حاصل تھا لیکن بھٹو نے نہ صرف اختیار غریب کو منتقل کیا بلکہ ان کے زندگی سے تعلق رکھنے والے معاشی میدان میں اصلاحات لاکر غریب طبقہ کو اہم مقام دلایا ہے۔ سابق ایم پی اے نے کہا کہ آنے والا دور ایک مرتبہ پھر پی پی پی کا ہے اور انشاء اللہ اقتدار میں آکر موجودہ حکومت کے پیدا کردہ محرومیوں کا آزالہ کرینگے اور ملک کو ایک مرتبہ پھر بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -