اے این پی بونیر کے رکن افضل خان کی رکنیت چھ ماہ کیلئے معطل

اے این پی بونیر کے رکن افضل خان کی رکنیت چھ ماہ کیلئے معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے بونیر سے تعلق رکھنے والے پارٹی رکن افضل خان کی رکنیت چھ ماہ کیلئے معطل کردی۔ باچاخان مرکز پشاور سے جاری بیان میں اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ہتک آمیز پوسٹس اور پارٹی عہدیداران و مشران کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال پر انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا جسکے بعد اسکا جواب بھی دیا گیا لیکن افضل خان اس جواب میں پارٹی کے صوبائی صدر کو مطمئن نہ کرسکے اسلئے انکی رکنیت چھ ماہ کیلئے معطل کردی گئی۔اس دوران انکی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائیگی او چھ ماہ بعد انکے بارے میں حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔