صوابی،مختلف واقعات میں  ایک نوجوان جاں بحق جبکہ 3 زخمی 

  صوابی،مختلف واقعات میں  ایک نوجوان جاں بحق جبکہ 3 زخمی 

  

صوابی(بیورورپورٹ) مختلف واقعات میں ایک نوجوان جاں بحق جب کہ تین زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ موضع نبی میں آٹھارہ سالہ نوجوان شہاب نے گندم میں استعمال ہونے والی زہریلی گولی کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔ وجہ خود کشی فوری طور پر معلوم نہ ہو سکی دریں اثناء صوابی جہانگیرہ روڈ پر تورڈھیر کے مقام پر موٹر سائیکل کی ٹکر سے 55سالہ محمد سعید، پچیس سالہ مروان جب کہ گدون صنعتی بستی کے روڈ نمبر ون پر دو موٹر سائیکل آفس میں ٹکرانے سے پچیس سالہ امجد زخمی ہو گیا۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -