بجلی کی پیداوار میں پہلی بار ساڑھے 8ہزار میگاواٹ کااضافہ ہوا  

  بجلی کی پیداوار میں پہلی بار ساڑھے 8ہزار میگاواٹ کااضافہ ہوا  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
  لاہور (آن لائن) واپڈا پن بجلی گھروں کی پیداوار پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ساڑھے  8 ہزار میگاواٹ کی حد عبور کر گئی۔گزشتہ روز پیک آورزکے دوران واپڈا پن بجلی گھروں سے نیشنل گرڈ کو  8  ہزار 757   میگاواٹ بجلی مہیا کی گئی۔ اِس سے قبل پیک آوارز کے دوران واپڈا پن بجلی گھروں سے قومی نظام کو زیادہ سے زیادہ بجلی فراہم کرنے کا ریکارڈ8 ہزار 474میگاواٹ تھا جو گزشتہ سال 11ستمبر کو قائم ہوا تھا۔تربیلا چوتھے توسیعی پن بجلی گھر سے  1410 میگاواٹ، جبکہ غازی بروتھا سے 1450 میگاواٹ، نیلم جہلم ہائیڈل پاور سٹیشن سے 870 میگاواٹ اور منگلا ہائیڈل سٹیشن سے 915میگاواٹ بجلی مہیا کی گئی۔ 781  میگاواٹ بجلی واپڈا کے دیگر پن بجلی گھروں سے مجموعی طور پر نیشنل گرڈ کو فراہم کی گئی۔واپڈا کے پن بجلی گھروں کی تعداد 22ہے جن کی مجموعی پیداوار 9 ہزار 389میگاواٹ ہے۔ 
بجلی پیداوار