سربراہ پاک فضائیہ نے سینٹر آف آرٹیفیشل انٹیلی جنس اینڈ کمپیوٹنگ کا افتتاح کر دیا

سربراہ پاک فضائیہ نے سینٹر آف آرٹیفیشل انٹیلی جنس اینڈ کمپیوٹنگ کا افتتاح کر ...

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سربراہ پاک فضائیہ مجاہد انور خان نے اسلام آباد میں سینٹر آف آرٹیفیشل انٹیلی جنس اینڈ کمپیوٹنگ کا افتتاح کر دیا۔ ائیر چیف نے سنٹر کے مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کیا۔اس موقع پر سربراہ پاک فضائیہ مجاہد انور خان کا کہنا تھا سینٹر آف آرٹیفیشل انٹیلی جنس اینڈ کمپیوٹنگ کی بنیاد پاک فضائیہ کے ارتقائی سفر میں ایک اہم قدم ہے جس کا مقصد آرٹیفیشل انٹیلی جنس ریسرچ کو سول اور ملٹری شعبہ جات میں فروغ دینا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 21 ویں صدی میں ٹیکنالوجی نے جنگی حکمت عملی کو یکسر تبدیل کر دیا ہے، اس ادارے کا قیام آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی صلاحیتوں کو پاک فضا ئیہ کی آپریشنل استعداد کار بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔

 آرٹیفیشل انٹیلی جنس

مزید :

پشاورصفحہ آخر -