نیسلے اور پی ایچ اے کامون سون شجرکاری مہم کیلئے اشتراک
لاہور(پ ر)نیسلے پاکستان نے پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی لاہور کے اشتراک سے مون سون شجرکاری مہم کا آغاز کردیا۔وزیراعظم کے کلین گرین پاکستان پروگرام کے تحت اس سرگرمی کا مقصد ماحول کو صاف ستھرا رکھنے اور ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دینا ہے۔ یہ مہم نیسلے کی مشترکہ اقدار اور پائیداریت پیدا کرنے کے فلسفے کو اجاگر کرتی ہے جو منظم طریقے سے اور مستقل طور پر آپریشنز کے ماحول پر پڑنے والے اثرات کو کم کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کے عین مطابق ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وقار احمد، ہیڈ آف کارپوریٹ افیئرز، نیسلے پاکستان نے کہا”کلین گرین پاکستان پروگرام موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے وزیرا عظم کے عزم کا عکاس ہے۔ہم نے ہمارے ملازمین کے رضاکارانہ پروگرام، نیسلے کیئرز کے تحت اس سال شجرکاری مہم کا آغاز کیا ہے جو ہمارے آپریشنز کے علاقوں میں مزید شجرکاری مہمات کا احاطہ کرے گی۔“انہوں نے مزید کہا”یہ پروگرام زمین پر صاف پانی، صحت وصفائی اور زندگی کے بارے میں اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) کے مطابق ہے۔“یاسر گیلانی، چیئرمین، پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) لاہور نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا”کلین گرین پاکستان کو فروغ دینا ہر شہری کی قومی ذمہ داری ہے۔ میں نیسلے پاکستان کی طرف سے عطیہ کرنے پر شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔
جو بہتر اور محفوظ دنیا کیلئے ان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔نیسلے پاکستان مختلف سٹیک ہولڈرز اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر اپنے آپریشنز کے علاقوں میں مون سون شجرکاری مہم جاری رکھے گا۔