وزارت قومی غذائی تحفظ اور پاک فوج کا انسداد ٹڈی دل آپریشن جاری

وزارت قومی غذائی تحفظ اور پاک فوج کا انسداد ٹڈی دل آپریشن جاری

  

اسلام آباد(آن لائن) نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر (این ایل سی سی) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزارت قومی غذائی تحفظ اور پاک فوج کا انسداد ٹڈی دل آپریشن جاری ہے، ہزاروں رقبے پر اسپرے مکمل کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ترجمان این ایل سی سی نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 2لاکھ19ہزار931ہیکٹر رقبے کا سروے مکمل ہوچکا ہے، 24گھنٹے میں تھرپارکر اور لسبیلہ میں 280 ہیکٹر رقبے پر آپریشن جاری ہے۔این ایل سی سی کا کہنا تھا کہ گزشتہ 6 ماہ میں 11لاکھ21ہزار378ہیکٹرز پر اسپرے کیا جاچکا ہے۔خیال رہے کہ حالیہ دنوں نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر نے کہا تھا کہ ملک میں صرف 2 ضلعوں تھر پارکر اور لسبیلہ میں ٹڈی دل موجود ہے، ان کے علاوہ پورے ملک سے ٹڈی دل کا خاتمہ کیا جا چکا ہے۔فصلوں کے دشمن کہلانے والے ٹڈی دل کا گزشتہ دونوں خیبرپختونخوا کے بعد پنجاب سے بھی خاتمہ کردیا گیا ہے۔

 ٹڈی دل

مزید :

پشاورصفحہ آخر -