نوشہرہ پولیس کی کارروائی  3 رکنی ڈکیت گروہ گرفتار

نوشہرہ پولیس کی کارروائی  3 رکنی ڈکیت گروہ گرفتار

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ)تھانہ نوشہرہ کلاں پولیس کی تنگی خٹک ڈکیتی ملزمان کیخلاف کامیاب کاروائی۔نوشہرہ اور کشمیرپولیس کی مشترکہ چھاپہ کشمیر میں 03رکنی گروہ گرفتار۔متعدد وارداتوں کا عتراف۔ملزمان میں سے02 قتل کے جرم میں اشتہاری تھے۔تفصیلات کے مطابق:۔طاہر گل ساکن تنگی خٹک نے 19-08-2020 کو پولیس کو  رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ میں رات کواپنے اہل وعیال کیساتھ اپنے گھر میں سو رہا تھا۔03 ملزمان ہمارے گھر میں داخل ہوئے۔اسلحہ کی نوک پر ہمیں یر غمال بناکر تقریباً03تولے سونا 19ہزارروپے  ایک عدد موبائیل اور بجلی تار کا ایک بنڈل لے کر فرار ہوگئے۔رپورٹ پر فوری طور پر مقدمہ نمر 681 مورخہ 19-08-2020 جرم 457-380 درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن(R)نجم الحسنین نے اس وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے بلال احمدASPکینٹ کی سربرہی میں ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کی گرفتاری کاٹاسک حوالہ کیا۔تفتشی ٹیم نے جدید طریقہ تفتیش سے پوری طرح استفادہ حاصل کرتے ہوئے ملزمان کو معلوم کرکے انکا کھوج لگایا۔ملزمان کشمیر کے علاقے ضلع راولہ کوٹ میں موجود تھے۔عالم خان SI کو پولیس نفری کے ہمراہ کشمیر بیھجا گیا۔قانونی طریقہ کار اپناتے ہوئے مقامی پولیس کوساتھ لیکرمشترکہ کامیاب چھاپہ لگایا۔ملزمان نہاد علی ولد مزمل ساکن معراجی پایان،جہانزیب ولد شاہ زمان ساکن مانکی اور صابر ولد دریا خان ساکن بہادر خیل کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کشمیر پولیس کو ڈکیتی کے مقدمہ نمبر 214مورخہ 24-08-2020 تھانہ عباس ضلع راوالہ کوٹ میں بھی مطلوب تھے۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے کشمیر اور تنگی خٹک نوشہرہ کے دونوں وارداتوں کا اعتراف کر لیا۔اسکے علاوہ ملزم نہاد قتل کے مقدمہ نمبر 833مورخہ 19-09-2018جرم 302تھانہ نوشہرہ کلاں اور جہانزیب بھی قتل کے مقدمہ نمبر 173مورخہ 10-03-2017جرم 302-324/34 میں نوشہرہ کلاں میں اشتہاری تھے۔قانونی تقاضے پورے کرنے ک بعد ملزمان کو نوشہرہ منتقل کیا جائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -