باجوڑ،عنایت کلے کے باشندوں کا ٹیکنیکل کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  باجوڑ،عنایت کلے کے باشندوں کا ٹیکنیکل کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  

باجوڑ (نمائندہ خصوصی) عنایت کلے ٹیکنیکل کالج کے ساتھ ملحقہ محلے والوں کا ایس ڈی او، سکول پرنسپل اور دیگر متعلقہ حکام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ عنایت کلے ٹیکنیکل کالج میں محلے کی طرف زیر تعمیر بلڈنگ میں محلے کی طرف 12 فٹ کی کھڑکیاں بنا رہے ہیں جس سے پورے محلے کے گھر نظر آتے ہیں۔ اس کے خلاف محلے والوں نے کالج کے سامنے احتجاج مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ کھڑکیاں کالج کی طرف کھولی جائیں اور اس طرف صرف روشن دان کھولے جائیں تاکہ ہماری گھروں کی بے پردگی نہ ہوں۔ ان کھڑکیوں سے ہمارے گھروں کی بے پردگی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہم نے اے سی خار، ایس ڈی او سمیت دیگر اعلی حکام سے ملاقاتیں کی اور انہوں ں ے یقین دہانی بھی کرائی مگر اب بھی کام جاری ہے اور کھڑکیاں پرانے نقشے کے مطابق بن رہی ہے۔ مظاہرین کہا کہ اگر ہمارے مطالبات پر عمل نہیں ہوا تو ہم مین روڈ پر اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -