وزیر قانون سلطان محمد خان کا ڈسٹرکٹ بار چارسدہ کو اگلے  ہفتہ گرانٹ دینے کا اعلان

  وزیر قانون سلطان محمد خان کا ڈسٹرکٹ بار چارسدہ کو اگلے  ہفتہ گرانٹ دینے کا ...

  

چارسدہ (بیورو رپورٹ) وزیر قانون خیبر پختونخوا بیرسٹر سلطان محمد خان نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا گرانٹ اگلے ہفتے دینے کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن چارسدہ کے جنرل باڈی کا غیر معمولی اجلاس زیر صدارت صدر مجیب الرحمان ایڈوکیٹ جوڈیشل کمپلکس چارسدہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری عالمزیب خان ایڈوکیٹ سمیت کابینہ کے دیگر ارکان اور ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں واضح کیا گیا کہ صوبائی وزیر قانون بیرسٹر سلطان محمد خان نے چارسدہ بار ایسو سی ایشن کو یقین دہائی کرائی ہے کہ اگلے ہفتے تک ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے گرانٹ کا چیک چارسدہ بار کو حوالہ کیا جائیگا۔اجلاس میں وزیر قانون بیرسٹر سلطان محمد خان کی طرف سے یقین دہانی کے بعد باہمی مشاورت سے وزیر قانون کے خلاف مجوزہ دھرنا مؤخر کر نے کا اعلان کیا گیا۔  

مزید :

پشاورصفحہ آخر -