مہمند، بائزئی طورہ خواہ ملنگ کورکاٹھیکیدار کیخلاف احتجاجی مطاہرہ 

  مہمند، بائزئی طورہ خواہ ملنگ کورکاٹھیکیدار کیخلاف احتجاجی مطاہرہ 

  

ضلع مہمند() تحصیل بائزئی طورہ خواہ ملنگ کور کے رہائشیوں کا قوم کو اعتماد میں لئے بغیرلیز کی کوشش کرنے والے ٹھیکیدار کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔ٹھیکیدار انتظامیہ کی ملی بھگت سے جعلی طریقے سے جلسہ عام کرکے طورہ خواہ ماربل کان کی لیز حاصل کرنا چاہتا ہے۔اس تنازعے کی وجہ سے طورہ خواہ کے بند تمام مائن کھول دیے جائیں۔علاقہ ملنگ کور کے جملہ عوام اس جعلی لیز او اجلاس عام کو مسترد کرتے ہیں۔ضلع مہمند کے اپر تحصیل بائزئی طورہ خواہ ملنگ کور کے رہائشیوں نے ٹھیکیدار شاہدخان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین سے خطاب میں سکندر خان اور دوسرے مقررین نے ٹھیکیدار پر الزام لگایا کہ اس نے انتظامیہ کے بعض اہلکاروں کی ملی بھگت سے جعلی جلسہ عام کرکے طورہ خواہ پہاڑ کے کان کا لیز حاصل کرنے کیلئے سرگرم عمل ہے۔۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ ٹھیکیدار کے خلاف ملنگ کور کے مشران نے منرل ڈیپارٹمنٹ اور ڈی سی مہمند کو شکایت کی ہے تاہم انتظامیہ کے بعض اہلکار ٹھیکیدار کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔مقررین نے اعلی حکام سے پرزور مطالبہ کیا کہ ٹھیکیدار شاہد خان کی جلسہ عام اور لیز اپلائی کو مسترد کرکے شفاف تحقیقات کی جائیں اور ملنگ کور کے تمام شاخوں کی مشاورت سے قومی جرگہ یا جلسہ عامہ منعقد کرکے لوگوں کی رائے لے کر فیصلہ کیا جائے۔انہوں نے خبردار کیا کہ عدم تحقیقات کی صورت میں احتجاجی تحریک کا اغاز کیا جائیگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -