اے این پی خیبرپختونخوا کے تمام ضلعی عہدیداران کا اجلاس 3ستمبر کو طلب
پشاور(پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع کے کابینہ اراکین کا اجلاس بروز جمعرات 03ستمبر صبح 11بجے باچا خان مرکز پشاور میں طلب کرلیا۔ اجلاس میں ضلعی صدور سمیت پوری کابینہ شرکت کرتے اور ضلعی صدور صوبائی صدر کو کارکردگی رپورٹ پیش کریں گے۔ اجلاس میں صوبائی صدر تمام اضلاع میں پارٹی کو مزید فعال کرنے اور عوامی رابطہ مہم کیلئے خصوصی ہدایات دیں گے۔ اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان اس موقع پر تمام ضلعی کابینوں سے ملاقات کریں گے اور پارٹی کو مزید مضبوط بنانے کیلئے لائحہ عمل دیں گے۔ تمام ضلعی عہدیداران کو ہدایت جاری کی جاتی ہیں کہ وہ بروقت شرکت یقینی بنائیں۔