کراچی میں بارش پر سیاست کرنیوالے برساتی مینڈک ہیں،نیئر بخاری 

   کراچی میں بارش پر سیاست کرنیوالے برساتی مینڈک ہیں،نیئر بخاری 

  

 اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی نیر بخاری نے کہا ہے کہ کراچی میں بارش پر سیاست کرنے والے برساتی مینڈک ہیں۔اپنے بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہاکہ کراچی میں بارش پر سیاست کرنے والے برساتی مینڈک ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بارش کو روک نہیں سکتے۔وفاق سندھ کا معاشی استحصال کرکے کراچی پر مگر مچھ کے آنسو بہا رہا ہے، میڈیا کا شکریہ بارش کی جنگ میں بھارت، بنگلادیش اور پیرو کو کراچی کے نقشے میں شامل کیا۔ وزارت بچانے کیلئے شبلی فراز کو مراد سعید بننا پڑ رہا ہے۔

نیئر بخاری 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -