صدر بین الپارلیمانی یونین گیبر یلا بیرن کی گوادر آمد، جاری منصوبوں پر بریفنگ 

صدر بین الپارلیمانی یونین گیبر یلا بیرن کی گوادر آمد، جاری منصوبوں پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) بین الپارلیمانی یونین کی صدر گیبریلا کیو وس بیرن گزشتہ روز گوادر پہنچیں جہاں انہیں گوادر پورٹ، جاری منصوبوں اور ترقیاتی کاموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر انہوں نے روایتی چینی کہانیوں کے اردو ترجمہ پر مشتمل کتب کی تقسیم کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی ذاتی کاوشوں سے اس تقریب کا انعقاد گوادر شہر میں ممکن ہو سکا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر پورٹ اتھارٹی گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوادر باقی دنیا کیلئے ایک گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے۔ تقریب میں گبریلا بیرن کو گوادر کی تاریخی حیثیت پر مبنی دستاویز ی فلم بھی دکھائی گئی اور انہیں یادگاری شیلڈاور تحائف پیش کئے گئے۔
تفصیلی بریفنگ

مزید :

صفحہ اول -