تحریک انصاف اقتدار میں اپنی جیبیں نہیں ملکی خزانہ ابھرنے آئی ہے: فیاض چوہان

  تحریک انصاف اقتدار میں اپنی جیبیں نہیں ملکی خزانہ ابھرنے آئی ہے: فیاض چوہان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اقتدار میں اپنی جیبیں نہیں، ملکی خزانہ بھرنے آئی،وزیرِ اعظم ملک کے مفاد میں مشکل اور غیر مقبول فیصلے کرنے سے نہیں ہچکچاتے۔فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی حکومت اور الائیڈ پارٹیز فار کرپشن کے ادوار میں بنیادی فرق ترجیحات کا ہے، پی ٹی آئی اقتدار میں اپنی جیبیں نہیں، ملکی خزانہ بھرنے آئی ہے، گیس انفرا اسٹرکچر ڈویلپمنٹ چارجز، کارکے اور آئی پی پی کیسز پر حکومتی اپروچ سب کے سامنے ہے، حکومت نے ان تینوں کیسز سے 1244 ارب کی مجموعی بچت کی۔وزیرِ اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا گزشتہ حکومتوں نے کک بیکس اور کرپشن کے چکر میں عوام اور قومی خزانے پر اربوں روپے کا اضافی بوجھ ڈالا، ماضی میں ایسے پراجیکٹس شروع ہوئے جن میں ذاتی مفاد شامل تھا۔
فیاض چوہان

مزید :

صفحہ اول -