ٹرمپ کی کمپنی امریکی حکومت سے مالی مفاد حاصل کرتی رہی، 9لاکھ ڈالر کرایہ وصول کیا

  ٹرمپ کی کمپنی امریکی حکومت سے مالی مفاد حاصل کرتی رہی، 9لاکھ ڈالر کرایہ ...

  

واشنگٹن(اظہر زمان، بیورو چیف) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملکیتی کمپنی نے امریکی حکومت سے مالی مفاد حاصل کیا ہے۔ ”واشنگٹن پوسٹ“ نے ایک خصوصی رپورٹ میں اس سلسلے میں صدر ٹرمپ کے اس دعوے کو بے نقاب کر دیا ہے کہ انہوں نے صدر بننے کے بعد اپنے آپ کو اپنے کاروبار سے الگ تھلگ کر لیا ہے اور ان کے دور میں ان کی کوئی کمپنی حکومت سے کاروباری یا مالی مفاد نہیں حاصل کر سکتی۔ اخبار نے اپنی رپورٹ میں رسید ون کی نقول شائع کی ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ ان کے تفریح گاہوں میں کمروں کے کرائے، فیسوں اور دیگر مدوں میں حکومت سے نو لاکھ ڈالر سے زائد رقم وصول کی گئی ہے۔ ان میں سے کم از کم پانچ لاکھ ستر ہزار ڈالر صدر ٹرمپ کے دوروں کی وجہ سے حاصل ہوئے ہیں۔ ”واشنگٹن پوسٹ“ کے مطابق اپنی ملکیت جائیدادوں پر بطور صدر 270مرتبہ جا چکے ہیں جن میں جمعرات کی تاز ہ وزٹ شامل ہے جب انہوں نے واشنگٹن میں اپنے ذاتی ٹرمپ ہوٹل میں عطیات دینے والے پارٹی ارکان سے ملاقات کی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی سیکرٹ سروس نے 2017ء میں خفیہ طور پر انکوائری شروع کی کہ کیا صدر ٹرمپ اپنی ذاتی کمپنیوں کے ذریعے حکومت سے مالی مفاد حاصل کرتے ہیں یا نہیں؟امریکی سیکرٹ سروس نے فلوریڈا ریاست کے شہر پام بیچ میں صدر ٹرمپ کی کلب سے خط و کتابت کر کے کم سے حاصل کرنے کی درخواست کی اور دو ہفتے کے لئے کم بیک کرائے۔ یہ ایسا وقت تھا جب صدر ٹرمپ ویک اینڈ وزٹ پر فلوریڈا موجود نہیں تھے۔ اس کمپنی نے جان بوجھتے کہ سیکرٹ سروس امریکی حکومت کا ادارہ ہے انہیں کمرے دینے سے انکار نہیں کیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کم از کم 270مرتبہ اپنی ذاتی پراپرٹی پر آئے یا ٹھہرے ہیں۔ ان کے سٹاف نے سرکاری حساب سے صدر کی ذاتی کمپنیوں کو ادائیگیاں کی ہیں۔ پام بیچ پر صدر کی کاروباری تفریح گاہ مارا لاگو (MAR-A-LAGO) کے علاوہ لاس ویگاس میں سیکرٹ ایجنٹوں نے نائب صدر پنس کے تحفظ کے لئے ان کے دورے میں کم سے بک کرائے اور کمپنی کو سرکاری اکاؤنٹ سے مالی مفاد پہنچایا۔ اس کے علاوہ سکاٹ لینڈ میں ٹرمپ کی کاروباری تفریح گاہ میں صدر ٹرمپ کے دورے کے موقع پر فرنیچر ہٹانے کے معاوضے کے طور پر تیرہ سو ڈالر ادا کئے گئے۔ رپورٹ میں 37ایسے مواقع کا حوالہ دیا گیا ہے جب ری پبلکن پارٹی ک صدر ٹرمپ کے لئے انتخابی مہم نے ٹرمپ کے ذاتی ہوٹلوں کو استعمال کیا اور کم از کم 38لاکھ ڈالر ادا کئے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے بین الاقوامی گروپ ”جی سیون“ گروپ سیاسی ہیں انہیں ایک تفریح گاہ کو بک کرنے کی کوشش کی لیکن بعد میں عوامی دباؤ پر فیصلہ تبدیل کر لیا۔ یاد رہے صدر ٹرمپ نے 2016ء کی انتخابی مہم میں وعدہ کیا تھا کہ اپنی ذاتی کمپنیوں کو سرکاری مفاد کے حصول سے بچانے کے لئے وہ ان جگہوں پر نہیں جائیں گے لیکن صدارت سنبھالنے کے بعد انہوں نے اپنے وعدے پر عمل نہیں کیا۔

ٹرمپ مفاد

مزید :

صفحہ اول -