ملک میں کورونا سے مزید 3جاں بحق، 212نئے کیسز رپورٹ، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6275ہو گئی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں کورونا سے مزید 3افراد جاں بحق ہوگئے جس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6275 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 294668 تک جاپہنچی ہے۔اب تک پنجاب میں 2193، سندھ میں 2388 اور خیبر پختونخوا میں 1249 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ اسلام آباد میں 175، بلوچستان میں 141، گلگت بلتستان میں 67 اور آزاد کشمیر میں 61 افراد کا انتقال ہوا ہے۔ بروز جمعرات اب تک ملک بھر سے کورونا کے مزید 212 کیسز اور 3 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں پنجاب سے 74 کیسز، بلوچستان 57 کیسز، اسلام آباد 16 کیسز، گلگت 28 کیسز 2 ہلاکتیں اور آزاد کشمیر سے 7 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔پنجاب سے کورونا کے مزید 74 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی ہے۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 96540 اور ہلاکتیں 2193 ہو گئی ہیں۔صوبے میں اب تک کورونا کے 92393 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔ بلوچستان سے جمعرات کو سرکاری پورٹل کے مطابق کورونا کے مزید 57 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔پورٹل کے مطابق صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 12721 ہے جب کہ وائرس کے باعث اب تک 141 اموات ریکارڈ کی جاچکی ہیں۔صوبے میں اب تک سے 11614 مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید16 کیسز پورٹ ہوئے ہیں جس کی تصدیق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کی گئی ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کیسز کی مجموعی تعداد 15562 ہو گئی ہے جب کہ اب تک کورونا سے 175 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں کورونا سے متاثرہ 14884 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 7 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد وادی میں مریضوں کی مجموعی تعداد 2272 ہو گئی ہے جب کہ اب تک کورونا وائرس کے باعث 61 اموات ہو چکی ہیں۔آزاد کشمیر میں اب تک 2090 مریض کورونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔گلگت بلتستان سے کورونا کے مزید 28 کیسز اور 2 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں۔این سی او سی کے مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 2273 اور اموات کی تعداد 65ہو گئی ہے جب کہ 2389 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔جمعرات کو خیبر پختونخوا سے کورونا وائرس کے مزید 30 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 35923 ہوگئی۔
کورونا