جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا اب  اپنا ترقیاتی بجٹ ہوگا 

  جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا اب  اپنا ترقیاتی بجٹ ہوگا 

  

لاہور(آئی این پی) جنوبی پنجاب  سیکرٹریٹ کا اب اپنا ترقیاتی بجٹ ہوگا، پنجاب حکومت نے ترقیاتی بجٹ الگ سے تیار کرنے کی منظوری دیدی۔جنوبی پنجاب کا ترقیاتی بجٹ آبادی کے تناسب سے مختص ہوگا، پنجاب حکومت نیجنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کے بعد اب جنوبی پنجاب کے شہریوں کے لیے الگ سے ترقیاتی بجٹ مختص کرنیکا فیصلہ بھی کرلیا۔ حکام کے مطابق نئے مالی سال میں جنوبی پنجاب کا ترقیاتی بجٹ پنجاب کے بجٹ سے الگ کردیا جائے گا، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب اپنا بجٹ خود بنائے گا، ساتھ پنجاب کے لیے رواں مالی سال میں 35 فیصد ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا تھا،  ساتھ پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کے بعد ان کا ترقیاتی بجٹ بھی اب الگ سے مرتب ہوگا۔

 جنوبی پنجاب  

مزید :

صفحہ اول -