فٹیف پر قانون سازی سینیٹ میں مسترد ہوئی،ہم نے مخالفت نہیں کی،احسن اقبال

  فٹیف پر قانون سازی سینیٹ میں مسترد ہوئی،ہم نے مخالفت نہیں کی،احسن اقبال

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے تسلی کرکے نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دی۔ نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت عدالت نے دی، حکومت برطانیہ کو بھی کہا گیا کہ نواز شریف کو علاج کے لیے بھیج رہے ہیں۔ جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھاکہ ڈاکٹرز نے نواز شریف کو کہا ہے بند کمرے کے بجائے چہل قدمی کیا کریں، عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف علاج کے بعد ہی وطن آسکیں گے۔ بیگم کلثوم نواز کی صحت پر بھی سیاست کی گئی، بعد میں منہ چھپاتے پھر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ فیٹف سے متعلق قانون سازی سینیٹ میں مسترد ہوئی، ہم نے فیٹف سے متعلق قانون سازی کی مخالفت نہیں کی۔ فیٹف کے نام پر حکومتی اختیارات کے غلط استعمال کا خدشہ تھا، ہمیں خدشہ تھا جیسے نیب کا استعمال ہورہا ہے ایسے فیٹف کا نہ ہو۔

احسن اقبال

مزید :

صفحہ اول -