ٹائیگر فور س کی دخل اندازی آئین کے آرٹیکل 4،5،8کی خلاف ورزی

  ٹائیگر فور س کی دخل اندازی آئین کے آرٹیکل 4،5،8کی خلاف ورزی

  

معروف قانون دان اظہر صدیق ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ اداروں کی نگرانی اور دفاتر میں ٹائیگر فور س کی دخل اندازی آئین کے آرٹیکل 4,5,8کی خلاف ورزی ہے حکومت ایسا کر کے نا صرف قانون شکنی کی مرتکب ہو رہی ہے بلکہ نظام کے ساتھ کھلم کھلا کھلواڑ کر رہی ہے وہ پاکستان کے سلسلہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کر رہے تھے۔اظہر صدیق ایڈوکیٹ نے کہا کہ حکمران بتائیں کہ سر کاری دفاتر میں ٹائیگر فورس کو نگرنی دے کر آئین میں پانچویں ستون کا اضافہ کر رہے ہیں۔قانون کی کتاب میں ایسی کسی ٹاسک فورس یا ٹائیگر فورس کو نگرانی دینا موجود نہیں ہے ایسا کر کرے حکومت کھلم کھلا قانون شکنی کی مرتکب ہو رہی ہے یہ ایک کھلا تضاد بلکہ مذاق ہے۔

خلاف ورزی

مزید :

صفحہ اول -