حکومت ٹائیگر فورس کے ذریعے سر کاری راز چرانااور ہر چیز پر قبضہ کرنا چاہتی ہے
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا ارشد نے کہا ہے کہ حکمران جماعت نے ٹائیگر فورس بنا کر اپنی نا اہلی کا ثبوت دیا ہے حکومت بتائے کہ انہیں کس قانون کے تحت سرکاری دفاتر کی نگرانی کا کام دے رہی ہے وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کر رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت در حقیقت سر کاری راز چرانا چاہتی ہے اور ہر چیز پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔اور قبضہ کر کے تہہ و بالا کرنا چاہتی ہے اگر حکومت کو اتنا ہی شوق ہے تو پارلیمنٹ میں قانون لا کر اپنی ٹائیگر فورس کو جمہوریت کا پانچواں سکون ڈکلیئر کر لے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے اس اقدام سے صاف ظاہر ہو گیا ہے کہ اس کو ملک کے آئین کا کوئی احساس نہیں اور وہ ہر حد پار کر رہی ہے۔
راز چرانا