دفاتر کی نگرانی کا یہ اقدام اداروں اور نظام پر عدم اعتماد کا اظہار
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن لاہور کے صدر پروفیسر ڈاکٹر اشرف نظامی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے سرکاری دفاتر کی نگرانی کا کام ٹائیگر فورس کے ذریعے ممکن نہیں۔حکومت نے ایسا کر کے اپنے ہی اداروں او ر نظام پر عدم اعتماد کیا ہے۔ہم اس کو مسترد کرتے ہیں وہ پاکستان کے قبول سلسلہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایسا کر کے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔اداروں میں حکمرانوں کے اس اقدام سے سیاسی مداخلت بڑھے گی اور سسٹم کا ستیا ناس ہو جائے گاحکومت اپنا فیصلہ واپس لے۔
عدم اعتماد