ٹائیگر فورس سے نگرانی کا کام لینا ہے تو احتساب کے ادارے بند کر دئیے جائیں 

ٹائیگر فورس سے نگرانی کا کام لینا ہے تو احتساب کے ادارے بند کر دئیے جائیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اے این پی کے رہنماء غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر پنے نت نئے ڈرامے پیش کر رہی ہے ٹائیگر فورس بھی ایک ڈرامہ ثابت ہو گی۔اس کا مقصد اداروں میں بیٹھے افسران کے ساتھ احتساب کے نام پر کھیل کھیلنا ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کر رہے تھے  انہوں نے کہا کہ اگر ٹائیگر فورس کو ہی لگانا ہے تو احتساب کے ادارے بھی بند کر دیئے جائیں یہ اداروں پر حکومت کا عدم اعتماد ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے دو سالوں میں صرف اس ٹائیگر فورس کو بنا کر اداروں سے اور ملک کی عوام کے ساتھ مذاق کیا ہے یہ محظ دیوانے کے خواب جیسا لگتا ہے کیونکہ ٹائیگر فورس نا اہل حکومتی امیدوں پر پورا اترنے کی اہل نہیں۔ 
ادارے بند

مزید :

صفحہ اول -