زراعت کی ترقی کیلئے 90ارب روپے مختص کئے ہیں، محب اللہ خان 

  زراعت کی ترقی کیلئے 90ارب روپے مختص کئے ہیں، محب اللہ خان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹاف رپورٹر) خیبرپختونخوا کے وزیر زراعت و لائیوسٹاک محب اللہ خان نے کہا ہے کہ صوبے میں زراعت کی ترقی کیلئے5 سالہ اور 10 سالہ منصوبہ بندی ترتیب دی گئی ہے جس پر اربوں روپے خرچ ہونگے اور صوبہ زراعت میں خود کفیل ہو سکے گا۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے معاون خصوصی برائے اطلاعات وتعلقات عامہ و بلدیا ت کا مران بنگش کے ہمراہ پشاور میں محکمہ زراعت و لائیواسٹاک کی دو سالہ کار کردگی کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری زراعت و لا ئیو سٹا ک محمد اسرار خان اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ وزیر زراعت نے محکمہ کی کارکردگی و اہداف کے حصول میں کامیابی اور آئندہ کی منصوبہ بندی کا تفصیلی ذکر کرتے ہو ئے کہا کہ سالا نہ ترقیاتی پروگرام میں زراعت اور امور حیوانات کا حصہ 1.9 فیصد سے بڑھا کر 4.6 فیصد کر دیا گیا ہے۔ جبکہ وزیراعظم کے100 روزہ تبدیلی کے ایجنڈے اور  زرعی ایمر جنسی پروگرام کے تحت 11 منصوبوں کا آغاز کیا ہے جن پر 44 ارب 50 کروڑ روپے خرچ ہونگے یہ منصو بے پو رے صوبے بشمو ل ضم شدہ اضلاع کے لیے ترتیب دیئے گئے ہیں جو کہ آئندہ پانچ سالوں میں مکمل کئے جائیں گے ان کا کہنا تھا کہ ان منصو بو ں پر اب تک ڈیڑھ ارب سے زائد رقم خرچ بھی کی جا چکی ہیں اور مقررہ  اہداف میں کامیابی حاصل کی ہے۔ محب اللہ خان نے کہا کہ خیبر پختو نخوا نے رواں ما لی سال میں 30 ارب 44 کروڑ روپے کا ایری گیٹیڈایگریکلچر منصوبہ ورلڈ بینک کے تعاون سے منظور کروایا ہے جس کے تحت آئندہ پانچ سالوں کے دوران 14260  آبی کھا لو ں کی تعمیر، پانچ ہزار پانی کے ذخیرہ کر نے کے ٹینکوں کی تعمیر،دس ہزار ایکڑ زمین پر جدید ایریگیشن سسٹم کی تنصیب شامل ہے کے منصو بے مکمل ہو نگے اسی طرح 766 ایکڑزمین پر آبپاشی کی جائے گی۔اُنہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے 2 ارب 88 کروڑ روپے کی  مالیت سے کر م تنگی ڈیم کما نڈ ایریا ڈیو یلپمنٹ کی منظو ری کیلئے اقداما ت جا ری ہیں جس سے 16 ہزار ایکڑ اراضی سیراب ہو گی اور ساتھ ساتھ 600 ایکڑ رقبے پر آبپا شی کا نظا م تنصیب ہو گا۔ اُنہو ں نے بتا یا کہ مو جو دہ حکو مت نے 2 ارب 24 کروڑ روپے کی لاگت سے 9 مختلف اے ڈی پی میں شامل منصوبے مکمل کر لئے ہیں جبکہ ضم شدہ اضلاع میں زراعت کی ترقی کیلئے 25 ارب 21 کروڑ روپے منظور کروانے میں بھی محکمہ نے کامیابی حاصل کی ہے۔محکمے کی کا ر کر دگی کا حوالہ دیتے ہو ئے اُنہو ں نے کہا کہ ما لی سال -20 2019 کے دوران مختلف محکموں میں اخراجات میں کفایت شعاری کے لحاظ سے محکمہ زراعت چھٹے نمبر اور کارکردگی کے لحاظ سے محکمہ پلا ننگ اینڈ ڈیو یلپمنٹ محکمہ زراعت کو 100 میں سے 86نمبر دی ہو دیتے ہو ئے ٹاپ 10 محکمو ں میں پہلے نمبر پر رکھا ہے جو کہ محکمہ کے لئے بڑا اعزاز ہے انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کا دآرومدار زراعت پر ہے اور 85  فیصد تک لوگوں کا روزگار ذرا عت و لا ئیو سٹا ک سے وابستہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ صو با ئی حکو مت اس شعبے پر خصو صی تو جہ مر کو ز کئے ہو ئے ہے۔محکمہ زراعت خیبرپختونخوا کی دو سالہ کارکردگی پر معاون اطلاعات و بلدیات کامران بنگش نے پریس بریفنگ میں ریمارکس دیئے کہ اس سال مجموعی طور پر صوبے میں گندم پیداوار کم رہی۔ لیکن صوبائی حکومت گندم بحران نہیں آنے دے گی۔انہوں نے کہا کہ گندم بحران پر قابو پانے کے لیے وفاقی و پنجاب حکومت مجموعی طور پر 10 لاکھ ٹن گندم فراہم کرے گی۔ جبکہ صوبہ گندم پر 3 ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے۔ تاکہ عوام کو سستی نرخ آٹے کی فراہمی ممکن ہو

مزید :

صفحہ اول -