شیخوپورہ، اینٹی کرپشن کا چھاپہ، ایکسائز انسپکٹر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار 

شیخوپورہ، اینٹی کرپشن کا چھاپہ، ایکسائز انسپکٹر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں ...

  

 شیخوپورہ(بیورورپورٹ)محکمہ اینٹی کرپشن پولیس نے سول جج کی موجودگی میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس میں چھاپہ مار کر ایک شہری مبشر اللہ سے ٹیکس میں رعایت دینے کے عوض ڈیڑھ لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے ایکسائز انسپکٹر رانا اعجاز احمد کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے نشان زدہ نوٹ برآمد کرلئے اور ملزم کو تھانہ کی حوالات میں بند کردیا گیا جبکہ اس کے خلاف رشوت ستانی ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے سرکل آفیسر عامر سندھو نے اپنے آفس میں پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ صوبائی حکومت کی ہدایت پر اینٹی کرپشن پولیس نے مختلف محکموں میں شہریوں سے رشوت لیکر کام کرنے والے سرکاری ملازمین کے خلاف گھیرا تنگ کردیا ہے گزشتہ روز شہری مبشر اللہ نے شکایت کی کہ انسپکٹر رانا اعجاز احمد نے ڈیڑھ لاکھ روپے رشوت کا تقاضا کیا ہے اور ساتھ دھمکی دی ہے کہ اگر رشوت نہ دی تو 25لاکھ روپے کا پراپرٹی ٹیکس ڈال دوں گا جس پر سول جج کے ہمراہ چھاپہ مار کر ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا ہے ملزم رانا اعجاز احمد نے انکشاف کیا کہ ای ٹی او ناظم اسد اپنے ماتحت اہلکاروں کو تنگ کرتا ہے کہ اسے ماہانہ 20 لاکھ روپے رشوت کی مد میں اکٹھے کرکے دو جس پر مجبوراً انہیں شہریوں سے انکے جائز کاموں کے عوض بھی رشوت لینا پڑتی ہے۔

ایکسائز انسپکٹر گرفتار

مزید :

صفحہ آخر -