گوادر سی پیک کا اہم ترین جزو ہے، بلڈر ایسوسی ایشن 

گوادر سی پیک کا اہم ترین جزو ہے، بلڈر ایسوسی ایشن 

  

 کراچی(پ ر)ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں آفس کے قیام کی خوشی میں اسٹار مارکیٹنگ نے کراچی میں چیئرمین آباد محسن شیخانی اور گوادر آباد چیپٹر کے آفس بیئرز کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے گوادر میں سرمایہ کاری کے ماضی کی مشکلات کو یاد کیا اور سیکیورٹی صورتحال بہتر ہونے اور حکومت پاکستان کے تعمیراتی شعبے کو پروان چڑھانے کے عزم اور کوششوں کے نتیجے میں نظر آنے والے روشن مستقبل کا تذکرہ کیا۔ مقررین نے خیال ظاہر کیا کہ گوادر سرمایہ کاری کے لئے محفوظ ہے۔ مقررین نے گوادر کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے اور سرمایہ کاری کے لئے گوادر آنے والوں کے لئے ریسٹ ایریا قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔تقریب میں محمود احمد خان، علی سید نقوی، عفان قریشی، ارشاد علی شاد، شماز بخاری، فہد احسن، شبیر اصغر، نعیم خان، سرور اعوان، ساجد علی عباسی، شاویز حسین، فصیح قریشی، فیصل احسان، بلاول قریشی، معیز قریشی،سرمد شبیر اور دیگر نے چئیرمین آباد کو پول پیش کئے۔

مزید :

کامرس -