وفاقی وزیر سید امین الحق کا کراچی کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر سید امین الحق نے کراچی کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے عوام اور تاجر تباہی کے دہانے پر ہیں،شہر کو آفت زدہ قرار دینا ناگزیر ہے،ہنگامی بنیادوں پرسڑکوں اور گلیوں سے پانی کی فوری نکاسی اور چوکنگ پوائنٹس کو کلیئر کیا جائے۔جمعرات کو کراچی میں بارشوں کی صورتحال پر امین الحق نے گورنر، وزیراعلیٰ سندھ اور چیئرمین این ڈی ایم اے سے ہنگامی رابطہ کیا۔امین الحق نے کہاکہ وفاقی اور صوبائی حکومت کا فرض ہے کہ شہریوں کی مشکلات کا ازالہ کریں۔ شدید بارشوں اور سیلابی کیفیت سے متاثرہ شہریوں کی فوری مدد کی جائے۔ یہ وقت سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر صرف عوام کی خدمت کرنے کا ہے۔ ڈوبتے کراچی کے معاملے پر وزیراعظم سے بھی بات کی جائے گی۔ کراچی کے عوام اس وقت حکومت اور متعلقہ اداروں کی جانب دیکھ رہے ہیں۔ شہر کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کے ساتھ طویل مدتی منصوبوں کی ضرورت ہے۔
امین الحق