کراچی میں بارشوں کی تباہی، مریم نوازشریف نے بھی پیغام جاری کر دیا 

کراچی میں بارشوں کی تباہی، مریم نوازشریف نے بھی پیغام جاری کر دیا 
کراچی میں بارشوں کی تباہی، مریم نوازشریف نے بھی پیغام جاری کر دیا 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی میں بارشوں نے تباہی مچا دی ہے اور اب تک مختلف واقعات میں مجموعی طور پر 18 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ پاک فوج بھی شہریوں کی مدد کیلئے میدان میں اتر چکی ہے ۔

کراچی کے نازک حالات پر مریم نوازشریف نے بھی بیان جاری کیا ہے جس میں ان کا کہناتھا کہ کراچی میں بارشوں نے ملک کے معاشی حب میں زندگی میں خلل پیدا کر دیا ،میری نیک تمنائیں اہلیان کراچی اور ان تمام افراد کے لئے ہیں جو وہاں ہمارے بہن بھائیوں کی امداد کر رہے ہیں۔ ٹویٹر پر اپنے بیان میں مریم نوازنے کہا کہ میرا دل اہلیان کراچی کے لئے دکھی اور افسردہ ہے ،اللہ کراچی کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔

ٹویٹر پر جاری مریم نواز کا اپنے ایک اور پیغام میں یہ بھی کہنا تھا کہ ” کراچی کے ساتھ میرا دل ہے ۔“

مزید :

قومی -