لاہور میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ، آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی 

لاہور میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ، آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟ ...
لاہور میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ، آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی کے بعد گزشتہ رات ہونے والی مسلسل بارش کے باعث لاہور بھی ندی نالوں کا منظر پیش کرتا دکھائی دے رہاہے ۔ والٹن روڈ، مغل پورہ سمیت اطراف کے علاقوں میں شدید پانی جمع ہو گیاہے ۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ہے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے بند روڈ میں واقع افضال کالونی میں گھر کی چھت گرنے کے باعث دو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ ملبے تلے مزید تین سے چار افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے ، ترجمان ریسکیو کا کہناتھا کہ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔

لاہور میں گزشتہ روز سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شہر کے پوش علاقے گلبرگ میں سڑکوں پر پانی جمع ہو گیاہے جبکہ والٹن روڈ دریا کا منظر پیش کرتا دکھائی دیتا ہے ، پاکستان سول سروسز اکیڈمی کے اطراف کی سڑکوں پر بھی بارش کا پانی جمع ہو گیاہے ۔

اس کے علاوہ قذافی سٹیڈیم کے اطراف نشتر سپورٹ کمپلیکس ، مغل پورہ ، ہربنس پورہ ، تاج باغ ، صدر ، دھر م پورہ میں پانی جمع ہو گیاہے ۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ہے ۔

مزید :

ماحولیات -اہم خبریں -