لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش، نشیبی علاقوں میں پانی جمع، لوگوں کو مشکلات

لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش، نشیبی علاقوں میں پانی جمع، لوگوں کو مشکلات
لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش، نشیبی علاقوں میں پانی جمع، لوگوں کو مشکلات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور میں صبح سویرے پھر بادل برس پڑے، وقفے، وقفے سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے کئی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ لیسکو کے 45 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے۔
مون سون کا نیا سپیل رنگ دکھانے لگا۔ لاہور میں بارش سے درجہ حرارت میں کمی ہوئی اور موسم خوشگوار ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا اور مون سون کا سپیل اتوار تک شہر میں بارش برساتا رہے گا۔
بارش کے بعد شہر کی پھر وہی صورتحال رہی، کئی علاقوں میں بارشی پانی جمع ہو گیا۔ سڑکوں پر ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا اور شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔بارش سے ایک مرتبہ پھر لیسکو کا ترسیلی نظام بھی ٹھنڈا ہو گیا اور 45 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے، شہر کے کی علاقوں کی بجلی بند ہوگئی۔