وزیراعظم کا وزیراعلیٰ سندھ کو بھی ٹیلی فون، یقین دہانی کرادی

وزیراعظم کا وزیراعلیٰ سندھ کو بھی ٹیلی فون، یقین دہانی کرادی
وزیراعظم کا وزیراعلیٰ سندھ کو بھی ٹیلی فون، یقین دہانی کرادی

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ سندھ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ صوبائی حکومت کوہرممکن تعاون کی یقین دہانی۔

وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلیٰ سندھ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ اس دوران وزیراعظم نے سندھ بھر میں بارشوں کی صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے صوبائی حکومت کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرادی۔ وفاقی وزیر اسدعمر کا کہنا ہے وفاقی اداروں سے سندھ حکومت کو جو بھی مدد چاہیے ہنگامی بنیادوں پر فراہم کی جائے گی۔

وزیراعظم نے گورنرسندھ کو بھی ریلیف آپریشن تیز تر کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ میں کہا کراچی کو اس مشکل گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ متاثرہ افراد کے لئے جاری ریسکیو اور ریلیف آپریشن کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -