"والد نے کبھی نہیں مارا لیکن والدہ دور بیٹھے ان پر ہینگر کا نشانہ لیا کرتی تھیں کیونکہ وہ۔ ۔۔ " ماہرہ خان نے اندر کی بات بتادی

"والد نے کبھی نہیں مارا لیکن والدہ دور بیٹھے ان پر ہینگر کا نشانہ لیا کرتی ...

  

لاہو ر(ویب ڈیسک) پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی ورسٹائل اداکارہ ماہرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ بچپن میں والدہ ہینگر سے ان کی پٹائی کیا کرتی تھیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد نے انہیں کبھی نہیں مارا لیکن والدہ دور بیٹھے ان پر ہینگر کا نشانہ لیا کرتی تھیں۔

ماہرہ خان نے بتایا کہ کیونکہ وہ اور ان کا بھائی بہت شرارتیں کرتے تھے اور ان کی والدہ کو گھٹنوں کا مسئلہ تھا جس کی وجہ سے وہ ان کے پیچھے بھاگ نہیں سکتی تھیں، اسی لیے وہ دور سے ہی ہینگر یا کسی اور چیز کا نشانہ لے کر انہیں مارتی تھیں۔

انٹرویو کے دوران میزبان نے ماہرہ خان سے سوال کیا کہ ’ان کا دل سب سے پہلے کس پر اور کب آیا تھا؟‘جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا دل سب سے پہلے بالی ووڈ اداکارشاہ رخ خان پر آیا تھا اوراس وقت وہ محض چھٹی جماعت میں تھیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے پہلی بار میک اپ اس وقت کیا تھا جب وہ وی جے بنیں تھیں۔ماہرہ خان نے انٹرویوکے دوران یہ بھی بتایا کہ انہوں نے سب سے پہلی نوکری ایک ڈیپارٹمینٹل اسٹورمیں ایک کیشیئرکی تھی اس وقت ان کی تنخواہ 6 ڈالر فی گھنٹہ تھی۔

واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ میں میزبان و اداکار فہد مصطفی کے ساتھ دکھائی دیں گی۔

مزید :

تفریح -