” بالی ووڈ کی فلموں کیلئے پیسہ ہم دیتے ہیں “سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کی تحقیقات کے دوران نیا پنڈورا باکس کھل گیا ، انڈر ورلڈ ڈان ” چھوٹا شکیل “ نے دعویٰ کر دیا 

” بالی ووڈ کی فلموں کیلئے پیسہ ہم دیتے ہیں “سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کی ...
” بالی ووڈ کی فلموں کیلئے پیسہ ہم دیتے ہیں “سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کی تحقیقات کے دوران نیا پنڈورا باکس کھل گیا ، انڈر ورلڈ ڈان ” چھوٹا شکیل “ نے دعویٰ کر دیا 

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کی جانچ میں سی بی آئی جیسے جیسے آگے بڑھ رہی ہے، ویسے ویسے اس معاملے میں بالی ووڈ سے جڑے کئی راز بھی سامنے آنے لگے ہیں۔ 

بھارتی ویب سائٹ ” نیوز 18 “ کی رپورٹ کے مطابق سشانت کی گرل فرینڈ ریاچکرورتی کے انڈر ورلڈ کنکشن اور ڈرگس مافیوں کے ساتھ بھی تعلقات کی مبینہ خبریں سامنے آئی ہیں۔ لیکن اب اس پورے معاملے پر اب انڈرورلڈ ڈان چھوٹا شکیل نے بڑا انکشاف کیا ہے۔ بھارتی میڈیا نیوز18 سے خصوصی بات چیت میں چھوٹا شکیل نے ریا چکرورتی کے انڈرورلڈ تعلقات کی افواہ کی تردید کی۔ ڈان چھوٹا شکیل نے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں فلموں کیلئے ہم پیسہ دیتے ہیں۔

 نیوز18 کو دئے خاص انٹرویو میں ڈان چھوٹا شکیل نے کہا کہ سی بی آئی اپنی جانچ کر رہی ہے۔ اس معاملے میں سی بی آئی نے کئی لوگوں سے پوچھ گچھ کی ہے اور جلد ہی سچ لوگوں کے سامنے آئے گا۔ڈان چھوٹا شکیل نے اس معاملے پر سامنے رہے گوورو آریا کو پہچاننے سے بھی انکار کردیا۔ چھوٹا شکیل کے مطابق گوورو کا نام پہلی مرتبہ سنا ہے۔ چھوٹا شکیل نے کہا کہ یہ سب کہانی بنائی ہوئی ہے کہ گوور آریا کا انڈرورلڈ سے کنکشن ہے۔ ہمارا اس کے ساتھ بھی کوئی کنکشن نہیں ہے۔

ڈان چھوٹا شکیل نے کہا کہ بالی ووڈ میں جب کبھی کچھ ہوتا ہے ہر معاملے میں انڈرورلڈ کا نام جوڑ دیا جارا ہے۔ سی بی آئی اس پورے معاملے میں جانچ کر رہی ہے اور جلد ہی سچ لوگوں کے سامنے آئے گا۔ اس معاملے میں ممبئی پولیس اور باقی ایجنسی کیا کر رہی ہیں جو بھی لوگ انڈرورلڈ کے ساتھ ریاچکرورتی کے کنکشک کی بات کر رہے ہیں وہ پوری طرح جھوٹ بول رہے ہیں۔ 

مزید :

تفریح -